116

وزیراعظم عمران خان کے لیے ایک اور سرپرائز آ رہا ہے

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے ایک اور سرپرائز آ رہا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے ایک اور سرپرائز آ رہا ہے۔مزید آفٹر شاکس پی ٹی آئی کا انتظار کر رہے ہیں۔
اس سے قبل انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ منسٹر انکلیو میں پیکنگ اسٹارٹ ہو گئی ہے اور کچھ وزراء نے بیرون ملک کے لیے ٹکٹیں بک کروا لی ہیں۔
یہاں واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن کی نمبر گیم مضبوط ہو گئی ہے۔آج وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والے حزب اختلاف اتحاد کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد ایم کیو ایم کے وفاقی وزراء امین الحق اور فروغ نسیم مستعفی ہوگئے۔

حکومتی اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفاقی وزراء امین الحق اور فروغ نسیم نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے ، امین الحق وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور سینیٹر فروغ نسیم وزیر قانون کے عہدے مستعفی ہوئے ہیں ، دونوں نے اپنے استعفے وزیراعظم آفس بھجوادیے ہیں اور امین الحق نے استعفیٰ بھجوانے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے پاگئے اس حوالے سے دونوں فریقین کا معاہدہ بھی ہوگیا ،جس کے بعد سے وفاق میں مسند اقتدار پر فائز پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پارلیمان میں اپنی عددی اکثریت کھوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ اس صورتحال کو بھانپتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کو منانے کے مشن کی کامیابی کے لیے فیصل واوڈا کو میدان میں اتار دیا ، حکومتی اتحاد میں شامل جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے پانے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنماء فیصل واوڈا سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں ایم کیو ایم سے بات چیت کی ذمہ داری سونپ دی ، جس کے ساتھ ہی وزیراعظم کی ہدایت پر فیصل واوڈا فوری طور پر کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وہ آج حکومتی ٹیم کے ہمراہ ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں