105

خفیہ خط کس نے اور کہاں تیار کیا، سابق وزیراعظم کے بیٹے کا بڑا دعویٰ

لاہور :پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی نے خفیہ خط سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی موسیٰ گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو دھمکی آمیز خط وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دفتر خارجہ کے ایک سفارتکار سے لکھوایا۔
ان کا کہنا ہے کہ سفارتکار سے خود ساختہ خط ملنے کے بعد شاہ محمود قریشی نے اسے عمران خان کو پہنچایا، خط کے معاملے کے مکمل حقائق سے ذاتی طور پر واقف ہوں۔علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ شاہ محمود دفتر خارجہ اس جعل سازی کے اصل کردار ہیں، شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ لیٹر گیٹ اسکینڈل میں بری طرح پھنس چکے ہیں۔عمران خان،شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ کے ملوث کرداروں کو اس اسکینڈل سے نہیں نکلنے دیں گے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے اور ممکنہ طور پر تحریک انصاف کے جلسے میں لہرائے جانے والے دھمکی آمیزخط پر قوم کو اعتماد میں لیں گے. وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے وزیر اعظم آج شام کو قوم سے خطاب کریں دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے آج کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے کابینہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان بھی خصوصی دعوت پر شریک ہوں گے، اجلاس میں کابینہ کے اراکین اور شرکا کو دھمکی آمیز خط کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے. علاوہ ازیں وزیراعظم نے آج ہی 14سنیئرصحافیوں کو وزیراعظم ہاﺅس میں موعوکیا ہے جس میں انہیں دھمکی آمیزخط کے بارے میں تفصیلا ت سے آگاہ کیا جائے گا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ 14سنیئرصحافیوں میں کون کون شامل ہے. یاد رہے کچھ دیر قبل وزیر اعظم نے کہا تھا کہ دھمکی آمیز خط سینئر صحافیوں کو دکھاوں گا اور یہ جو سازش ہے اس کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں خط دکھانے کا مقصد ہی یہ ہو گا کہ یہ اس بیرونی سازش سے بچ جائیں عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ خط اتحادی جماعت کے ایک ایک رکن کو دکھائیں گے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ انجانے میں بیرونی سازش کا حصہ بن جائیں اور خط میں واضح ہے کہ یہ بیرونی سازش ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں