120

27مارچ کا اسلا م آباد جلسہ ملک کی تاریخ بدلے گا‘دیوان علی چغتائی

ہٹیاں بالا : وزیرتعلیم وٹیوٹا دیوان علی خان چغتائی نے کہا ہے کہ 27مارچ کا اسلا م آباد جلسہ ملک کی تاریخ بدلے گا اور چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سے لاکھوں عوام وزیراعظم پاکستان عمران خان پر اعتماد کا اظہار کریں گے اپوزیشن نے بیرونی اشاروں پر ایسے وقت میں پاکستان میں سیاسی انتشار،افراتقری اور ملک میں انارکی پھیلانے کی سازش کی ہے جب پاکستان مشکل حالات سے نکل کر ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے عوام کی طاقت سے تحریک انصاف کے خلاف ہونے والی اندرونی اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنائیں گے دیوان علی خان چغتائی نے کہا ہمارے پاس وسائل کم ہیں مسائل زیادہ ہیں لیکن عوام کی خوشحالی و ترقی کیلئے تمام مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے،پسماندہ علاقوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کیلیے تمام تر اقدامات کر رہے ہیں،سیاحت کے فروغ کیلئے سڑکوں کی حالت بہتر بنا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی نے درہ مکنیٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا جلسہ کی صدارت ممبر چوہدری محمد اسماعیل اور چوہدری محمد منیر نے کی درہ مکنیٹ پہنچنے پر وزیر حکومت کاچوہدری محمد منیر، ممبر چوہدری محمد اسماعیل کی قیادت میں فقیدالمثال استقبال کیا گیاان کے ہمراہ سیبئر رہنماء پاکستان تحریک انصاف چوہدری عبدالجبار ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مرادنہ عبد الجلیل جلالی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیر سلہریا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید منظور کاظمی، چیف آفیسر ضلع کونسل شیخ شاہد اقبال نائب تحصیلدار چوہدری محمد جاوید ، چوہدری محمد فیاض، چوہدری محمد فرید، چوہدری راشد گورسی، چوہدری نزاکت، چوہدری طارق جاوید، ہمراہ تھے جب کے تقریب سے، پی ٹی آئی راہنما وں محمد نذیر چک، مدرس چوہدری ظہیر فاروقی، ممبر چوہدری محمد اسماعیل، چوہدری عزیز، چوہدری ظہور، چوہدری فرید اختر، چوہدری محمد منیر، چوہدری منظور، راشد گورسی چوہدری محمد بشیر،چوہدری محمد زبیر،ٹھیکددار چوہدری محمد رفیق، چوہدری نور دین، چوہدری میر محمد نے خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیرتعلیم وٹیوٹا دیوان علی چغتائی نے کہا حالیہ انتخابات میں درہ مکنیٹ کی عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا شکر گزار ہو ں بلخصوص درہ مکنیٹ، ہلکائی میدان، جب دلہ دیگر علاقوں کی عوام کی محبتوں کو نہیں بھلا سکتا علاقوں کی پسماندگی کو دور کرنے کے عزم کا اظہار کرتاہوں یہاں کے لوگ پتھر کے دور میں جی رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزرات تعلیم کا منصب سنبھالنے کے بعد پسماندہ علاقے کے بچوں کو زیوار تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے سکولوں میں حاضری کو یقینی بنایا دورافتادہ علاقوں میں ٹھیکہ سسٹم۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں