756

ہمارے قائدتنقیدبرائے تعمیراوراصلاح کے حامی ہیں: الطاف شاہد

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ ہمارے زیرک چیئرمین سیّد مصطفی کمال اپنے ہم عصر سیاستدانوں کی طرح تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے تعمیر یعنی عوام کی فلاح اورنظام کی اصلاح کے حامی ہیں۔اُن کی طرف سے جوتین آئینی ترامیم تجویز کی گئی ہیں ،اِن سے عوام کاحق حاکمیت بحال ہوگا۔اختیارات چندافراد کے پاس محدود رہ جانے کی بجائے نچلی سطح پرمنتقل ہوں گے اوراجتماعی فیصلوں میں بہتری آئے گی ۔ جہاندیدہ اورفہمیدہ سیاسی قائدسیّد مصطفی کمال کی مجوزہ 3 آئینی ترامیم سے عوام کواقتدارواختیار اورقومی وسائل میں سے ا ن کاجائز شیئر ملے گا۔اپنے ایک بیان میںچوہدری محمد الطاف شاہدنے مزید کہا کہ وہ مفادپرست عناصر جوکل تک وزیراعظم عمران خان کے نزدیک بہت نفیس تھے انہوں نے اہم وزارتوں کے حصول اور مقدمات سے نجات کیلئے عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر اس آصف زرداری کی پیپلز پارٹی سے اتحاد کرلیا جس نے اپنے ہردوراقتدار میں مہاجروں کا خون بہایا۔ 27 مارچ کو ٹینکی گراؤنڈ، لیاقت آباد میں پی ایس پی کاتاریخی جلسہ عام ملک کی معاشی شہ رگ کراچی کے حقوق کی بازیابی کے فیصلہ ساز مرحلے کانکتہ آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کو عمران خان کی حکومت سے امیدیں وابستہ تھیں جو بدقسمتی سے پوری نہیں ہوئیں لیکن اگر وفاق میں عمران خان کی حکومت کو تبدیل کر تے ہوئے سندھ والوں کا مقدر چار دہائیوں سے برسرِ اقتدار متعصب اورمنتقم مزاج پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہے توہمار ے قائدین اورکارکنان نہ صرف اس قسم کی نام نہاد تبدیلی کو مسترد کرتے ہیں بلکہ اس مہم جوئی کی شدیدمذمت کر تے ہیں اورپی ایس پی کی تمام تر اخلاقی حمایت مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں