50

پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو حالات کا ادراک ہو گیا ہے‘ چوہدری اشرف

میرپور: سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو گی۔ تحریک انصاف کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو حالات کا ادراک ہو گیا ہے۔عمران خان جتنے جلسے کر لیں اب ان کی رخصتی کا وقت ہے۔چیئر مین بلاول بھٹو زرداری عوامی حقوق کے لیے جہدوجہد کر رہے ہیں۔پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری محمد اشرف نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے ۔جابر سے جابر حکمران کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی رانی شہید نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پاکستان کے عوام کے حقوق اور جمہوریت کی بحالی کے لیے قربان کر دی ۔انہوں نے کہا ملکی معیشت تباہ ہو چکی مہنگائی نے غریب کا جینا مشکل بنا دیا ہے ۔نا اہل وفاقی حکومت کی ناقص پالیسوں اور کرپشن کی وجہ سے گذشتہ چار سالوں میں ملکی قرضہ میںدو گناہ اضافہ ہوا ہے ۔چودھری محمد اشرف نے کہا عمران خان کے خلاف عدم اعتمارد کی تحریک کامیاب ہو گی ۔تحریک انصاف کے اپنے وزراء خود پریشان ہیں اور وہ بھی اپنی ڈوبتی کشتی کو کنارہ لگانا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں