ظالم باپ شاہ زیب کو غصہ تھا کہ بیٹی کیوں پیدا ہوئی اور غصے پر قابو نہ رکھتے ہوئے بچے کی پیدائش کے سات دن بعد اسے قتل کرنے کا قدم اٹھایا
میانوالی میں سفاک باپ نے سات دن کی معصوم بچی کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع میانوالی کے محلہ نور پور میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر سفاک باپ نے غصے میں آکر اپنی سات دن کی معصوم بچی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ابتدائی تفتیش میں پولیس نے بتایا ہے کہ ظالم باپ شاہ زیب کو غصہ تھا کہ بیٹی کیوں پیدا ہوئی اور غصے پر قابو نہ رکھ تے ہوئے بچے کی پیدائش کے سات دن بعد اسے قتل کرنے کا قدم اٹھایا۔
سفاک باپ نے بچی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور پھر فرار ہوگیا۔ڈی پی او میانوالی اسماعیل الرحمن کھاڑک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچے اور سفاک ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کے خلاف میانوالی پولیس بلو زیرو ٹالرنس پر عمل پیرا ہے۔
دوسری جانب اوند نے گھریلو ناچاکی پر بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا ‘ آن لا ئن کے مطابق تھانہ مریدوالہ کے گاؤں میں خاوند عبدالرحمن ولد رمضان نے تیز دھار آ لے سے 26سالی بیوی ہیرا کا گلہ کاٹ دیا اور فرار ہوگیا متوفیہ دو بیٹیاں اور دو بیٹوں (چار بچوں)کی ماں تھی ایس ایچ او مریدوالہ ضیاء ا للہ گل نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھجواکر کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔
آج پھر تھانہ ڈجکوٹ کے چک 246 رب ککڑوالا میں دوران واردات مویشیوں والے ڈیرے پر سویا ہوا معمر شخص قتل، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے فرار ہونیوالے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ 246 رب ککڑوالا کا 75 سالہ جیون علی اپنے مویشیوں والے ڈیرے پر سویا ہوا تھا کہ علی الصبح ڈاکوئوں نے اسے یرغمال بنا کر اسکے مویشی اپنے ڈالے میں لوڈ کر لیے اس دوران مذکورہ معمر شخص مبینہ تشدد کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا، ڈجکوٹ پولیس مصروف تفتیش ہے۔