24 سال بعد دورہ پاکستان پر آنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز عثمان خواجہ پاکستانی شائقین کرکٹ سے خفا ہو گئے ، انہوں نے اپنی ناراضی کا اظہار ویڈیو پیغام میں کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ ویڈیو میں عثمان خواجہ نے اردو زبان میں پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کا شکریہ ، یہاں کھیلنے کا مزہ آرہا ہے ، یہاں کے تماشائی بہت اچھے ہیں ، پوری آسٹریلین تیم کو یہاں کھیلنا اچھا لگ رہا ہے ۔
عثمان خواجہ نے ویڈیو پیغام میں شکایت کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت وہ آؤٹ ہوئے تب شائقین نے بہت شور کیا اور خوشی کا اظہار کیا جو انہیں بالکل بھی اچھا نہیں لگا ، جب میں اگلی بار آؤٹ ہو جاؤں تو پلیز اتنا خوش مت ہونا ۔