عوام کیلئے بری خبر، روز مرہ استعمال کی اشیا مزید مہنگی ہو گئیں
مختلف برانڈز کے باتھ سوپ، کپڑے دھونے کا صابن اور سرف کے نرخوں میں اضافہ ہو گیا۔ باتھ صابن کے ریٹس میں پانچ سے دس روپے کا اضافہ ہوا۔ چھوٹا باتھ صابن 35 روپے سے 46 روپے اور بڑا باتھ صابن 40 روپے سے پچاس روپے کا ہو گیا۔
معیاری باتھ سوپ 72 سے 80 روپے کا ہو گیا، کپڑے دھونے کا صابن بھی تیس سے چالیس روپے کلو بڑھ گیا۔ کپڑے دھونے کامعیاری صابن 260 روپے سے 300 روپے کلو کر دیا گیا ہے۔
